ٹرمپ نے مسلسل جھوٹ بول کر ایف بی آئی کو تباہ کیا، سابق ڈائریکٹر
واشنگٹن (این این آئی) سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرالزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو تباہ کر دیا اور قانون کی حکمرانی کو بھی داؤ پر لگا دیا۔جیمز کومی نے کہا کہ اچھے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیتے ہیں۔