نواز شریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے: رانا ثناء
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے، ساری کالی بھیڑیں ڈونکی راجہ کے گرد جمع ہیں، ایک ریلو کٹا بے سری آوازیں نکال کر وفاداری نبھاتا ہے، یہ سیاست کا بنارسی ٹھگ ہے اس کی ہرزہ سرائی عدالت کے متوقع فیصلے پر اثر انداز ہونے کی گھٹیا، غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت ہے، چیف جسٹس صاحب کو چاہیے کہ نیب کے اس خودساختہ ترجمان کے بیان کا نوٹس لیں۔ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شیخ رشید ریشم کے کاروبار کی تفصیل قوم کو بتائے، عوام کو معلوم ہے کہ شیخ رشید جب ظہور الٰہی کا بغل بچہ تھا تو اس کے پاس کیا تھا،اے این آر او شیخ رشید نے لیے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی جمہوریت کو ہمیشہ خطرہ رہا ہے اور آج بھی یہی خطرہ لاحق ہے۔