پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ملازمین کی برطرفی کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں مزید توسیع کرتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرکے سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کی، سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعاکی گئی۔