پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی‘ عوام بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ گاڑی دھونا ہو تو شہری بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں، ہائیکورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے اور اسے محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا جس میں عدالت نے لاہور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی اور واسا کو سروس سٹیشنز پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ جب کہ شہریوں کو بھی بالٹی بھر کر گاڑی دھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے جبکہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے اور اسے محفوظ بنانے سے عدالت کو آگاہ کرے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ہائوسنگ سوسائٹیز سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔