مکرمی! جناح ہسپتال کے موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑی کی، ساتھ ہی ایک صاحب بیٹھے ہیلمٹ کا ٹوکن الگ دے رہے ہیں۔ مریضوں کی عیادت کے بعد واپسی پر جب موٹر سائیکل باہر لانے لگے تو موٹر سائیکل کی ٹوکن فیس جو کہ 10 روپے مقرر ہے وہ 20 روپے وصول کی جبکہ ہیلمٹ رکھنے کی فیس الگ سے 20 روپے وصول کی گئی جب ان سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے بدتمیزی شروع کر دی اور کہاکہ جناح ہسپتال کی طرف سے یہی فیس مقرر ہے چند افراد اور بھی بحث کرتے مجبوراً فیس ادا کررہے تھے۔ حکومت نے دو دو ہیلمٹ کی مصیبت گلے ڈال دی ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین ترین صورتحال کا فوری سخت ذاتی نوٹس لیں۔ٰ(محمد سرفراز خان ٹائون شپ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024