مکرمی! نوائے وقت مورخہ 13 دسمبر کی اشاعت میں عزیزم طاہر شاہ سابق فسٹ کلاس کرکٹر کی بعنوان ’’قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ’’نظر نواز ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات میں ناقص کارکردگی کا ذکر پیش پیش ہے۔ میں مذکورہ کرکٹر کے خیالات سے سو فیصد متفق ہوں۔ میں کرکٹ کا دیرینہ فین ہوں۔ میرا تعلق کرکٹ کے گڑھ اندرون بھاٹی گیٹ سے ماضی میں رہا ہے۔ سابقہ مرحومین کپتان حفیظ کاردار اور امتیاز احمد میرے محلہ دار تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ وہ کیا لوگ تھے۔ اندریں حالات میں بھی پاکستان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ اورفاتح کپتان عمران خاں سے معاملہ کا فوری ایکشن کا متمی ہوں۔ (مرزا منور علی سیکشن آفیسر (ر) اسلامپورہ چوہان روڈ ۔ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024