مکرمی! پاکستان مسلم لیگ (ن) اس وقت بدترین سیاسی احتساب کے مرحلوں سے گزر رہی ہے ۔اس جماعت کے بیشتر اکابرین نیب کے زیراعتاب ہیں۔ جماعت کے قائد نیب کی طرف سے بنائے جانے والے مختلف مقدمات کا احتساب عدالت میں سامناکر رہے ہیں۔ ایک ریفرنس کا فیصلہ تو ان کے خلاف سنایا جا چکا ہے جبکہ دیگر کے فیصلے اس ماہ کے آخر تک متوقع ہیں۔جماعت کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دو ماہ سے زیادہ نیب کے زیرحراست رہنے کے بعد جیل منتقل ہو چکے ہیں لیکن تاحال ان کے خلاف کوئی ریفرنس نیب کی طرف سے دائر نہ کیا جا سکا۔ پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے معاملہ میں خواجہ برادران کو نیب نے حراست میں لیکر دس روزہ عدالتی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ میں ڈال کر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایک اور معروف رکن قومی اسمبلی اور سابقہ وزیر اطلاعات کے خلاف کسی شہری کی درخواست پر تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔ حکومت وقت ا ور نیب سے دست بستہ گزارش ہے کہ احتسابی عمل بلاامتیاز ہونا چاہئے یہی پاکستان کے بارہ کروڑ عوام کی آواز ہے جو کرپشن سے پاک معاشرہ چاہتے ہیں۔ آپریشن فری پاکستان چاہتے ہیں۔ (راناارشد علی ایماے سیاسیات و معاشیات گجرات)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024