سندھ میں جاری تر قیاتی کا م بر وقت مکمل کئے جا ئیں ،آصف زرداری
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) پیپلزپارٹی پالیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی اور ان سے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ یہ تمام ترقیاتی اسکیمیں مقررہ مدت میں مکمل ہوں۔ آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی اسکیموں میں کام کے معیار اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسکیموں کی بر وقت تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے پروگرام اورسندھ بھر میں اور دیگر صوبوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کے منعقد کیے جانے والے عوامی اجتماعات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تھا اور جب پی پی پی پی کی وفاق میں حکومت تھی تو اس حوالے سے کچھ پیش رفت ہوئی تھی مگر سندھ کے صوبائی حکومت نے شاندار کام کیا ہے جسے انہوں نے سراہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آصف ز رداری