جماعت اہلسنت حلقہ گوالمنڈی کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبیؐ کا جلوس شان وشوکت سے نکالا جائے گا: قاری صدیق چشتی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت حلقہ گوالمنڈی کا اجلاس گزشتہ روز معظم مسجد میں ہوا جس کی صدارت پیر سید زین العابدین کرمانی نے کی، اجلاس میں علامہ ممتاز نعیمی، پیر توصیف نقشبندی، قاری محمد خان قادری، فیاض بٹ، سعید وائیں وائس چیئرمین، اشفاق ملک ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قادری محمد صدیق چشتی نے کہا جشن عید میلادالنبیؐ کا جلوس حسب سابق شان وشوکت کے ساتھ نکالا جائے گا۔