صحافی احسان ناز کے برادر نسبتی انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کے چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی احسان ناز کے برادر نسبتی اور ق لیگ کی سینئر نائب صدر زیبا احسان کے بھائی محمد اشرف انتقال کر گئے، انہیں مقامی قبرستان چونگی امرسدھو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ختم قل آج چونگی امر سدھو کے اسماعیل نگر میں مرحوم کی رہائش گاہ پر بعد نماز فجر ہوگا۔
قرآن خوانی
لاہور (پ ر) الامین ایڈورٹائزنگ کے کارکن تنویر احمد کے والد وقاص احمد چیف وارنٹ آفیسر (ر) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 20 دسمبر بروز اتوار نمازِ ظہر کے بعد اُن کی رہائش گاہ واقع اسلام نگر گلی نمبر 7 مکان نمبر E-13/ 16-A1 والٹن روڈ لاہور کینٹ میں ہوگی۔
ختم چہلم
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی، فزکس ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر خادم حسین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 20 دسمبر بروز اتوار کو ان کی رہائش گاہ DHA-EME، سیکٹر D-9 پر صبح 11 بجے سے شروع ہوگی، دعا نما ظہر سے پہلے ہوگی۔