سانحہ پشاور کے خلاف جہاں پاکستان میں یوم دعا منایا گیا وہیں امریکا،اور یورپ سمیت مسلم ممالک میں شہدائے پشاور کے بلند درجات کیلئے یوم دعا منایا گیا،۔
سانحہ پشاور پر دنیا بھر میں جہاں مسلمان رنجیدہ ہیں، وہیں غیرمسلم بھی واقعہ کی دل کھول کر مذمت کر رہے ہیں، مختلف ممالک میں جمعہ کا دن یوم دعا کے طور پر منایا گیا،لندن میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے یوم دعا منایا لوگوں نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور واقعہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شعمیں روشن کیںآسٹریلیا میں بھی مسلم کمیونٹی کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی تقاریب میں شرکت کی، اس موقع پر شعمیں روشن کی گئیں،شرکا نے دہشت گردی کے واقعہ کو انسانیت کا قتل قرار دیا۔بھارت کے سکولوں میں طلبا اور اساتذہ نے شہدائے پشاور سے اظہار یکجہتی کیلئے شعمیں روشن کیںبیلجئیم، امریکا، فرانس، سعودی عرب، ترکی، میں بھی جمعہ کا روز یوم دعا کے طور پر منایا گیا تقاریب میں شریک ہونے والوں نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مشکل اور دکھ کی اس کھڑی میں وہ شہدائے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔