کھلاڑیوں کا فٹ بال کے ذریعے موسیقی اور شعبدہ بازی کا منفرد مظاہرہ
نیویارک (نوائے وقت نیوز) کچھ نو جوان فٹبال کھلاڑیوں نے انتہائی مہارت سے اپنے دونوں ہاتھوں میں تھامی ہوئی گیندوں کو زمین پر مار کر اچھالتے ہوئے دلکش موسیقی کی دھن ترتیب دی۔ شعبد ہ بازی تو بہت سے لو گ کرتے ہیں لیکن ان جیسی بازی گر ی سب کو نہیں آتی ہو گی۔ فٹ بال کے پانچ کھلاڑیوں نے 10 فٹ بالوں کو اتنی ہم آہنگی سے زمین پر مار کر اچھالا کہ اس مظا ہر ے کے دوران گیندوں کی جانب دیکھے بغیر ان کا دھیان ذرا نہیں ہٹا اور نا ہی موسیقی کی دھن میں کوئی فرق آیا۔