”نوجوانوں کے ذہنی رحجان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے“
لاہور (سٹی رپورٹر) ایم آئی ٹی انٹرپرائز فورم کے وائس چیئرمین اظہر اے رضوی نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں نوجوانوں کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایس ایم ای بزنس سپورٹ فنڈز‘ ہائر ایجوکیشن کمشن اور ایم آئی ٹی انٹرپرائز فورم کے زیراہتمام دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں ایم آئی ٹی انٹرپرائز فورم کی سرگرمیوں کے بارے میں شرکاءکو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بزنس سپورٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ثاقب محی الدین نے ملک میں نوجوانوں کے ذہنی رحجان کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپنیورشپ کی پاکستان کی اقتصادیات کو درپیش چیلنجز میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر عادل نجم‘ اختر قریشی‘ سجاد کرمانی‘ ڈاکٹر شافے شمائل‘ ڈاکٹر ارشد ہاشمی‘ ڈاکٹر سید ظہور حسن‘ ڈاکٹر شہریار نے بھی خطاب کیا۔