لاہور(لیڈی رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے والی طالبات کو انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے رواں سال انٹرمیڈیٹ پروگرام شروع کرنے کے لیے سنڈیکیٹ میں ایجنڈا پیش کیا گیا، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں سنڈیکیٹ اجلاس میں انٹرمیڈیٹ پروگرام کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے ہوم اکنامکس پروگرام میں داخلوں کے لیے الحاق بھی حاصل کر لیا گیا ہے، ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کیلئے 200 نشستیں مختص کی ہیں اور یونیورسٹی میں کالج آف ہوم اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز کے تحت داخلے کیے جائیں گے۔