
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اعلان کیاہے کہ تمام امریکی باشندوں کے انخلاء تک امریکی فوجی دستے افغانستان میں موجودرہیںگے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ اکتیس اگست کی حتمی تاریخ سے پہلے تمام پندرہ ہزارامریکی باشندوں کوافغانستان سے واپس لانے کے لئے ہرممکن اقدام کیاجائے گا۔