پاکستان:کورونا کے وار برقرار: وائرس کی چوتھی لہر مزید 74 جانیں لے گئی، 4 ہزار 373 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 13 ہزار 647 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 24 ہزار 713 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 373 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 74 مزید افراد انتقال کر گئے۔کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار634 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 70 لاکھ 63 ہزار 290 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 86 فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 76 ہزار 252 کیسز اور 11 ہزار 455 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 16 ہزار 230 افراد متاثر اور 6ہزار529 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 54 ہزار 606 افراد متاثر اور 4ہزار 714جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 726 کیسز اور 335اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 95ہزار196 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 839انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 526 افراد متاثر جبکہ 169جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 111 کیسز اور 672اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 2 ہزار 977مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 9 لاکھ 99 ہزار403 جبکہ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 531ہوگئی۔