قصور ونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر۔قصور شہراورگردونواح میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہریوں نے ڈی سی قصور سے ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ظالم لوگو ں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ ان ظالم ملاوٹ مافیاکو کس کر لگام ڈالی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔