محرم ہمیں امن محبت،بھائی چارے کا درس دیتا ہے:امجد شعیب ترین
جتوئی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ انجینئر امجد شعیب ترین کی جتوئی آمد پراسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک، ایس ڈی پی او جتوئی محمد نصراللہ خان بابر اور کیپٹن علی کے ہمراہ محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی آفس جتوئی میں ممبران امن کمیٹی و لائسنس داران سے میٹنگ کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے کہا کہ محرم ہمیں امن محبت،بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہم نے مل جل کر اپنے فرائض سرانجام دے کر امن قائم کرکے انسانیت کا ثبوت دینا ہے ممبران امن کمیٹی نے تعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک اور کیپٹن علی، ایس ڈی پی او جتوئی کے ہمراہ محرم روٹس کا وزٹ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ساجد وقاص افضل، ڈاکٹر سعید اختر ،ڈویژنل ممبر امن کمیٹی قاری عبدالغنی ثاقب، مولانا عبدالمعبود آذاد ، سید اظہر حسین شاہ، غلام مصطفٰی شاہ، قاری غلام قادر، فیاض نسیم جوئیہ، شیخ محمد فرحان ایوب، ڈاکٹر فیض عباس خان، محمد سرفراز بھٹہ، مریدعباس خان،سردار نیاز حسین خان،عابد خان سہو،دلشاد خان ودیگر موجود تھے۔