انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 22اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ایشز ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ سٹار آل راﺅنڈر سٹیون سمتھ کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ سٹار آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ فٹنس مسائل کے باعث لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز میچ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ان کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایشز ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024