پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم پر ممکنہ حملے کی ای میل موصول ہو گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے طریقہ کار کے مطابق موصول ہونے والی ای میل سے متعلق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے معلومات شیئر کر دیں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 3ایک روزہ، 3ٹی ٹوینٹی اور 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اینٹیگا میں 22اگست کو شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔آئی سی سی اور پی سی بی نے اس خبر سے متعلق مزید تبصرے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی رسک قرار دیا ہے۔دو روز قبل بھارت کے سابق کرکٹر وی بی چندر شیکھر نے خودکشی کر لی تھی تاہم ان کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 57 سالہ وی بی چندر شیکھر نے بھارت کی جانب سے 1988 سے 1990 تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے اور وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024