پاکستان کیخلاف کوئی بھی ’’مس ایڈونچر‘‘ خود بھارت کیلئے تباہ کن ہو گا: چودھری سرور
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف کو ئی بھی' 'مس ایڈونچر ''خود بھارت کیلئے تباہی ہوگا۔ بزدل مودی نے کشمیر کو جیل بنادیا ہے ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی کھڑے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت اور 22کروڑ عوام ملکی سر حدوں کی حفاظت کیلئے متحد ہیں ۔کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت اس کو ہم سے جدا نہیں کرسکتی۔ وہ گزشتہ روز گور نر ہائوس لاہور میں وفاقی پار لیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے 10رکنی وفد سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میںہے بھارت اگر کوئی حر کت کر یگا تو اس کو پہلے سے بھی زیادہ بھر پور جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز کوئی نیا ڈرامہ کرتا ہے مگر آج سلامتی کونسل سمیت سب یہ کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے میں سمجھتاہوں کہ بھارت اپنے تمام منصوبوں میں ناکام ہو چکا ہے اور اس کے پاس اب بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نے کے سواکوئی چارہ نہیں اور پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کشمیریوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے کشمیر کو عالمی مسئلہ قرار دیکر بھارت کی امیدوں کا جنازہ نکال دیا۔ وفد سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے عام انتخابات میںقوم سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائیگا۔