امام محمد تقیؓ کی سیرت و کردار مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے: سلمان حسن الحسینی
کراچی(سٹی نیوز) تذکرہ المعصومین ٹرسٹ کے تحت امام محمد تقیؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا جامع مسجد حیدری اورنگی ٹائون نمبر10 میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ سلمان حسن الحسینی نے کہا کہ امام محمد تقیؓ کی سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں کیونکہ آپ نے سخت اور کھٹن حالات میں دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے رہنما اصول چھوڑے ۔ مجلس میں نوید قمر زیدی‘ افسر علی رضوی‘ شاہد حسین زیدی‘ یاسین علی جعفری‘ ناصر حسین زیدی‘ باقر علی نقوی‘ ضرغام حیدر زیدی‘ علی گوہر رضوی‘ ضمیر حیدر عابدی‘ محمد اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔