حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
شیخوپورہ (آئی این پی) خلیفہ راشد سیدنا حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت 18 ذدالحج بروز منگل 20 اگست کو عقید ت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھر کے شہروں میں سیمینارز کانفرنس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز علماء اکرام و خطیب مذہبی دانش ور مشائخ عوام اور مقررہ حضرت عثمان غنی کی سیرت مبارکہ اور د ین اسلام کے لیے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔