الٰہ آباد: نوجوان نے غیرت کے نام پر 2 چچازاد بہنوں کو مار ڈالا
قصور، الٰہ آباد، ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقے الٰہ آباد میں نوجوان نے غیرت کے نام پر چچازاد 2 بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نرگس اور فضیلت نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ ملزم علی رضا فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی واردات الٰہ آباد کے قریبی گائوں دیاسنگھ میں ہوئی۔ وجہ عناد رشتہ کا تنازعہ بھی بتائی جارہی ہے۔