اسلام آباد انتظامیہ کا اسسٹنٹ کمشنرز کو حلقہ پٹوار میں تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کو حلقہ پٹوار میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اسسٹنٹ کمشنرز ہرحلقے میں نائب تحصیلدار کے ساتھ دستیاب ہونگے اور ریونیو کے کام کی باقاعدہ طورپر مانیٹرنگ کے ذمہ دار بھی ہونگے ،چیف کمشنر نے اسلام آباد میں ریونیو کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو سرعت کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو حلقہ پٹوار میں تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے، چیف کمشنر نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو متعلقہ حلقہ پٹوار میںباقاعدگی سے بیٹھنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ نائب تحصیلدار ز کے ساتھ ریونیو کے کام کی نگرانی کریں اور لوگوں کو درپیش مسائل کو فوری طورپرحل کرنے کے لیے موقع پر اقدامات کریں۔