اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو جنیوامیں ہوگا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) اگلے ماہ 9 ستمبر کو جنیواء میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ یورپ ‘ امریکہ اور دنیا بھر سے کشمیری اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشن کے اجلاس کے موقع پر جمع ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جمہوری حکومت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ کشمیری یورپ ‘ امریکہ اور دوسرے ملکوں سے خصوصی طور پر چارٹر کئے گئے طیاروں کے ذریعہ جنیواء پہنچیں گے۔ حالیہ تاریخ میں یہ کشمیریوں کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا۔