غلط کاموں کی سزا دی جائے
مکرمی! آئے روز معصوم بچوں، بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اس ’’ذات ربیّ‘‘ نے حضرت لوط علیہ سلام کے ان نافرمان اور بدکردار لوگوں کو آسمان کی وسعتوں میں لیجا کر تباہ و برباد کر دیا تھا۔ یہ کہ حکومت وقت اور ان کے اداروں کو اپنی اخلاقی ، مذہبی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے اور والدین کو بھی ایسے غلط کار عناصر پر کڑی نگاہ رکھنی چاہئے اور یہ اقدام حفظ ماتقدم کے بہت ضروری ہیں۔ یہ کہ گزشتہ دنوں ا یک جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کو رقص و سرور کی محفل جمانے ایک TV میں دیکھ سکتے ہیں ، ان بے حیاء ، نذر اور لاقانیت کے مرتکب عناصر کو اور ان کے حواریوں کو اس جیل کو رقص و سرور کی آماجگاہ بنانے میں کڑی سزا دی جانی چاہئے جو کہ مقام عبرت بھی ہو۔ (امتیاز علی خان ترین ، نسبت روڈ لاہور)