اگلے روز ہائوسنگ فائونڈیشن (FGEHF) کے نصف درجن متاثرین تشریف لائے۔ جن کا تعلق فائونڈیشن کی اعلان کردہ ہائوسنگ سکیموں تھلیاں، بارہ کہو اور F/14 اور F/15 وغیرہ سے تھا۔ گفتگو کا لب لباب یہ تھا کہ فائونڈیشن رہائشی پلاٹ مہیا کرنے کی غرض سے ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کی رجسٹریشن کر چکی ہے۔ جن کے ابتدائی واجبات اور چند اقساط بھی جمع کرائی جا چکی ہیں۔ مگر فائونڈیشن کی کارکردگی کا یہ عالم کہ کسی ایک کو بھی ایک بھی پلاٹ ملنے کی دور دور تک امید نہیں۔ ان بدنصیبوں کی پرجوش درخواست تھی کہ سرکار نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں انہیں ترجیحی بنیادوں پر اکاموڈیٹ کرے۔ بے شک ا ن کا مطالبہ جائز ہی نہیں، انصاف کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024