وزیراعظم کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا غیر رسمی اجلاس ، حکومت سازی سمیت کئی اہم امور پر مشاورت
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا غیر رسمی اجلاس ہوا ،جس میں حکومت سازی سمیت کئی اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا غیر رسمی اجلاس ہوا،اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، نعیم الحق ، اسد عمرفواد چوہدری، افتخار درانی ،فیصل جاوید اور انیل مسرت نے شرکت کی، اجلاس میں حکومت سازی سمیت کئی اہم امور پر مشاورت اور ابتدائی طور پر کئے جانے والے ممکنہ فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نومنتخب وزیراعظم کی کابینہ میں شامل 16وفاقی وزرا پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ 5مشیروں کے نوٹیفکیشن کل کیبنٹ ڈویژن حلف برداری کے بعد جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل رات 8بجے پارلیمانی پارٹی کی اجلاس کی صدارت کریں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی پیرہی متوقع ہے۔