خواجہ سعد رفیق کی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید
مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے آصف علی زرداری کی جانب سے اعتزاز احسن کو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونے کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ( ن) و دیگر جماعتوں سے مشاورت کرتی۔ ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا نام اور اعلان کا طریقہ اتحاد و اتفاق کے منافی ہے،متفقہ صدارتی امیدوار کا ارادہ ہوتا تو پیپلز پارٹی امیدوار کے اعلان سے پہلے مسلم لیگ( ن) ،متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے )اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کرتی۔