شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں،اعتزاز احسن صدر مملکت کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے،آصف علی زرداری کا دعویٰ
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن صدر مملکت کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں، اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہئے، دوسری جماعتوں سے اعتزاز احسن کیلئے حمایت لیں گے۔وہصدر مملکت کے امیدواراعتزاز احسن اور پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات میں صدارتی انتخابات سے متعلق پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، دوسری جماعتوں سے اعتزاز احسن کیلئے حمایت لیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں، اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی ملک کا صدر بننا چاہئے۔واضح رہے کہ پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی جبکہ خورشید شاہ ، رضاربانی، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان ، نوید قمر اور چوہدری منظور کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما جلد سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کر کے اپنے امیدوار کی حمایت مانگیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے صدراتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8ستمبر 2018کو پوری ہورہی ہے، اس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔