پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ تیسری حکومت ہےجو تسلسل سے جمہوری نظام کے تحت وجود میں آئی، اسمبلی ایوان کا ہر نمائندہ معززہے، الیکشن کمیشن کے بے پناہ اختیارات ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اکیس ارب روپے میرے یا آپ کے نہیں، عوام کےتھے، یقین دلاتا ہوں آپ صحیح چلیں گے تو ہم بھی ٹھیک چلیں گے، ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے، امید کرتا ہوں آنیوالے وقت میں بہتری آئے گی، حمزہ شہباز نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سیاست کی نذر ہوگیا ورنہ چھ ہزار میگاواٹ بجلی ہمارے سسٹم میں ہوتی، ماضی کودیکھ کرہم اپنامستقبل بہتر بنا سکتے ہیں، اگر کالا باغ ڈیم پراتفاق رائے ہوتا ہے تواس کو بننا چاہیے، حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اربوں روپے کے منصوبے بنائے اور640 ارب روپے بچائے، آرٹی ایس سسٹم بیٹھا نہیں شب خون مارا گیا،ن لیگ کےدور میں بلوچستان میں انقلاب آیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024