پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت نے اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اعتزاز احسن کو صد ارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ خورشید شاہ کو مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا، خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے صدر مملکت کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ۔یاد رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی 8 ستمبر کو عہدہ صدارت پر مدت پوری ہورہی ہے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر ہوگی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق صدارت کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔امیدوار 30 اگست کو دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024