نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنے قائد کا مشکور ہوں‘ عمران خان کے ویژن کو لے کر تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے‘ صوبے کی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا‘ جہاں جہاں ضرورت ہوگی وہاں ترقیاتی کام کریں گے‘ ہماری پہلی ترجیح گڈ گورننس اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ وہ اتوار کو پنجاب اسمبلی میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں اور میں عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے قائد ایوان کیلئے میرا انتخاب کیا میرا تعلق پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل سے ہے اور آج بھی میرے گھر میں بجلی تک نہیں ہے۔ عمران خان کے ویژن کو لے کر تمام مشکلات پر قابو پائیں گے اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ صوبے کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا جمہوری عمل میں حصہ لینے پر اپوزیشن سمیت سب کا مشکور ہوں۔ پنجاب کے مسائل حل کرینگے اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں ترقیاتی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کیلئے کے پی پولیس والی پالیسی اپنائیں گے ہم نے اداروں کو بہتر کرنا ہے۔ اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہے بہترین ٹیم کو لے کر آئیں گے اور تمام توانائی عوامی خدمت میں لائیں گے ہماری سب سے پہلی ترجیح گڈ گورننس اور کرپشن کا خاتمہ ہے اداروں سمیت بلدیاتی نظام کو مضبوط کرینگے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024