سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ فاروڈ بلاک بنانے کے خلاف ہیں اپوزیشن ایک طرف جمہوریت کی بات کرتی ہے اور جمہوریت کو سبوتاژ کرنا اور روکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے شور شرابے سے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے کوئی ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ طریقہ سے نہیں بلکہ سامنے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کوئی متنازعہ آدمی نہیں، عثمان بزدار ایک قبیلے کے سردار ہیں اگر ان کے قبیلے میں کوئی قتل ہوتا ہے تو صلح کرواتے ہیں پیار محبت سے صلح ہو کرہر چیز ختم ہو گی،ان پر کوئی کیس نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف جمہوریت کی بات کرتی ہے اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا اور روکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے یہ ان کے اصل کردار کی نشاندہی ہو جاتی ہے کہ یہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔انہوں نے دس سال چیزوں کی ایسی تیسی پھیر کر رکھ دی ہے اب چیزوں کا سامنا کریں شور شرابے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں تو فاروڈ بلاک کے خلاف ہوں ، کسی جگہ کوئی بے چینی نہیں ڈپٹی سپیکر پی ٹی آئی سے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی پی ٹی آئی کے ہیں اور ہمارا ان کے ساتھ پانچ سال سے اتحاد ہے ہم دھرنے بھی اکٹھے دیتے رہے ہیں اور ہم نے الیکشن بھی اکٹھے لڑا ہے ہم اس سارے پراسیس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے کوئی بہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ۔پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر کوئی کالی پیٹیاں باندھ کر ایوان میں آتا ہے یا کالے کپڑے پہن کر آتا ہے یا کچھ اور باندھ کر آ جائے یہ اس کی اپنی مرضی ہے مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں میں نے تو دیکھنا ہے کہ جمہوریت لوگوں کو انصاف کے ساتھ چلتی ہوئی نظر آئے یہی سپیکر کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سو دن میںپرفارم کر کے دکھانے کا کہا ہے ابھی تو اس کا ایک دن ہوا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024