بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے بانی نے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان کی جنگ کو ٹھیکے پر دینے کا مشورہ دیا ہے۔ تجویز سے امریکی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کہیں ڈونلڈ ٹرمپ ایرک پرنس کی تجویز پر عمل نہ کر بیٹھیں۔بلیک واٹر کے بانی ایرک پرنس نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ افغان جنگ میں اربوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن پھر بھی ٹرمپ کو خاطر خواہ نتائج نہیں ملے۔ نیز آج بھی افغان جنگ پر اربوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بلیک واٹر کے بانی کی تجویز کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کے بجائے نجی سیکیورٹی گارڈز رکھے جائیں گے جن کی تنخواہ پر بہت کم خرچہ آئے گا۔امریکی حکام کے مطابق پرنس نے ٹرمپ کو یہ مشورہ گذشتہ سال افغان حکمت عملی پر نظرثانی کے اجلاس کے دوران دیا تھا۔ امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر افغان جنگ کو نجی سیکیورٹی کمپنی کو ٹھیکے پر دے سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024