کراچی میں کریم آباد پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔ایس پی لیاقت آباد شبیر احمد بلوچ کے مطابق کریم آباد پل کے قریب پولیس اہلکار عمران اپنے دوست کی آئل کی دکان پر بیٹھا تھا کہ اس نے 2مشکوک افراد کو دیکھ کر اپنی پستول نکال لی۔ اس موقع پر ملزمان نے اہلکار عمران پر فائرنگ کر دی اور فرارہوتے وقت راہ گیر سے موٹرسائیکل چھینی اور اسے فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلئے، جاں بحق اہلکار عمران شریف آباد تھانے کا انٹیلی جنس افسر اور طویل عرصے سے شریف آباد تھانے میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مختلف پہلوئوں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024