سماجی رہنما اظہر بلوچ نے کمشنر ملتان کی موجودگی میں نشتر ہسپتال کے کینسر وارڈ مینار کے مستحق مریضوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا
ملتان (وقائع نگار) سماجی رہنما اظہر بلوچ نے نشتر ہسپتال کے کینسر وارڈ مینار کے مستحق مریضوں کے لئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے عطیہ کا چیک انہوں نے کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی کی موجودگی میں ڈائریکٹر مینار ڈاکٹر محمد ثاقب خان کے حوالے کیا جبکہ مینار پہنچنے پر عادل فرحان بلوچ نے کمشنر ملتان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ اظہر بلوچ کی جانب سے کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے مینار میں داخل کینسر کے مریضوں میں مٹھائی اور کھانا تقسیم کیا اور اس موقع پر مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔