میپکو گلبرگ کے ریکوری سٹاف پر تشدد کیخلاف ہائیڈرو یونین کا مظاہرہ
ملتان(نامہ نگار خصوصی)ہائیڈوریونین میپکو شاہ رکن عالم کے ڈویژنل چیئرمین سید مختار بخاری نے کہا ہے کہ میپکو گلبرگ سب ڈویژن کے ریکوری سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اہلکاروں کو تشدد بنانے والے صارف کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سب ڈویژنل چیئرمین محمد عاشق نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکائونٹ نمبر13-15194-0716800اور دوسرااکائونٹ نمبر13-15194-0716105کا عدم ادائیگی ر کنکشن کاٹنے کیلئے جانے والی ریکوری ٹیم حسن حفیظ اور منیب اللہ کو صارف عبدالوہاب اور انکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل محلہ نے جان چھڑوائی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے مرتکب صارفین کو فوری گرفتار کیا جائے۔