عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک کر کے ترقی یافتہ بنائیں گے: ناصر علی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما ناصر علی کی رہائش گاہ پر عمران خان کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر عوامی مسلم لیگ ملتان ملک عتیق الرحمن صدر انسانی حقوق ونگ مسلم لیگ طارق گجر تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناصر علی نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کی عوام امید کرتے ہیں کہ وہ ملک کو کرپشن سے پاک کر کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیں گے اور معیشت میں بہتری آئے گی جس سے غریب اور نادار طبقہ کو فائدہ ہو گا۔ اس موقعہ پر طارق گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ آج سے ملک کا تاریک دور ختم ہو گیا۔ تقریب میں جاوید اختر‘ شبیر حسین‘ رمیز شریف‘ عدنان‘ فیصل انصاری‘ مرید عباس اور دیگر شریک تھے۔