نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم پی اے عون حمید ڈوگر کی ملاقات ‘ مبارکباد پیش کی
شاہ جمال(نامہ نگار)شاہجمال کے حلقہ پی پی276کے ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات مبارکباد دی۔شاہ جمال کے حلقہ پی پی276کے ایم پی اے سردار عون حمید ڈو گر نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے انہیں نامزدگی پر مبارکباد دی بعد ازاں رابطہ کر نے پر انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب جنو بی پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقوں سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی جنو بی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کی جانب پہلا قدم ہے اور ستر سالوں سے استحصالی نظام کا پسا ہوا یہ علاقہ نہ صرف قابل رشک ترقی کی جانب گامزن ہو گا بلکہ الگ صو بہ جنو بی پنجاب کی منزل بھی قریب تر ہے ۔