وزیراعظم نے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا مسائل حل ہونگے: حسن خان علیزئی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے عثمان بزدار کی نامزدگی سے جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہوں گے اور جنوبی پنجاب صوبے میں بھی پیشرفت ہو گی انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اب ملکی مسائل پر فوکس کی جائے گا 100 دن میں قوم واضح تبدیلی دیکھے گی۔