عمران خان کی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کی تقریر نے جمہوری حلقوں قوم کو مایوس کیا: چوہدری فضل الرحمن
خانیوال(خبرنگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ میاںشہبازشریف نے قومی اسمبلی میں بطور اپوز یشن لیڈر پہلے خطاب میں ہی واضح پیغام دے دیاکہ ووٹ کی عزت کاتقدس پامال نہیں ہونے دیں گے ۔اور الیکشن2018کے حوا لے سے اٹھنے والے سوالوں کاجواب لیاجائیگا اورملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کیلے پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کرداراداکریں گے۔ وہ اپنی رہا ئشگا ہ پر صوبائی حلقہ205کے معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے منتخب ہونے کے بعد کی تقریر نے جمہوری حلقوں اورقوم کو مایوس کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خدمت کی سیاست کوہمیشہ ترجیح دی ہے اس عمل کوجاری رکھیں گے حلقے کے عوام کے لیے دروازے ہروقت کھلے ہیں بطوراپوزیشن عوام کے حقوق اوردرپیش مسائل کے حل کیلے ہر فورم پر آواز اٹھائیںگے۔