عمران خان کے بطور وزیراعظم پارلیمنٹ میں پہلے خطاب نے قوم کو مایوس کیا : رانا عرفان
خانیوال(خبرنگار) عمران خان کے بطور وزیراعظم پارلیمنٹ میں پہلے خطاب نے قوم کو مایوس کیا ہے بنی گالہ میں وکٹری تقریر اورقوم سے کیے گئے وعدوں سے ہٹ کر خطاب نے سارا پول کھول دیا ۔ان خیالات کااظہار (رانا عرفان گروپ) کے قائد مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سینئرنائب صدر رانا عرفان احمد خاںنے یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ نومنتخب وزیراعظم نے پار لیمنٹ میں ڈی چوک والہ لب ولہجہ اختیار کرکے اپنے منصب کابھی خیال نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ یوٹرن کی سیاست کرنے والے کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔