گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں‘ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے: شاہد محمود خان
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہدمحمود خان نے گستاخانہ خاکوں کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم اور تجارت بند کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لئے عمران خان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے مطالبے پر مزید تاخیر کئے بغیر پارلیمانی کمشن بنائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں شاہد محمود خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اپوزیشن جیسا طرزعمل اپنائے ہوئے ہے عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا اب کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا سب کا کڑا احتساب ہو گا مگر یہ کیسا احتساب ہے جسے انہوں نے ڈاکو کہا اسے پنجاب کا سپیکر بنا دیا اور کرپشن میں ملوث نیب زدہ لوگوں کو وزیر بنایا جا رہا ہے۔