عدم ادائیگی پر واپڈا نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ کی بجلی منقطع کر دی
خان گڑھ (نمائندہ نوائے وقت) واپڈا خان گڑھ نے رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی. بجلی نہ ہونے سے ہسپتال میں داخل مریضوں کو شدید گرمی اور حبس میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے. جبکہ فریجز میں رکھی قیمتی ادویات اور دیگر مہلک امراض کی ویکسینزوانجکیشنز کے خراب ہونے کا خطرہ ہے. اسی طرح ہسپتال میں داخل مریضوں کے آپریشن شیڈول بھی متاثر ہوگئے. شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر بجلی بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے.