نشتر یونیورسٹی و ہسپتال کے باہر سڑک سے تجاوزات ہٹا دی گئیں
ملتان (وقائع نگار) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے حکم پر چیف سکیورٹی آفیسر کیپٹن (ر) شیر خان نے نشتر یونیورسٹی و ہسپتال کے باہر نشتر روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے چند روز پہلے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہسپتالوں کی حدود سے تجاوزات ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کے احکامات دئے تھے۔