عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے : مسز شاہدہ احمد
خانیوال(خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر اورنومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہو نے سے ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے عمران خان نے ثابت کردیاکہ محنت ولگن سے منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔عمران خان نے کسی بھی شعبہ میں ہار نہیں مانی یہی کامیابی کاراستہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ہرشعبے میں بہتری آئے گی۔ جنوبی پنجاب کی محرو میو ں ،پسماندگی کے خاتمے کے لیے انتہائی پسماندگہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکیاگیا ہے عمران خان کے فیصلوں سے ملک وقوم کامستقبل بڑاروشن نظرآرہاہے عوام کومایوس نہیں کریںگے۔