عمران نیازی نے قومی اسمبلی میں متکبرانہ انداز اختیار کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کیا: وسیم اکرم میؤ
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی جنرل کونسل کے ممبر و ملتان سٹی کے نائب صدر وسیم اکرم میؤ نے کہا ہے عمران نیازی نے قومی اسمبلی میں متکبرانہ انداز اختیار کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کیا ہے۔ عمران نیازی کا تکبر‘ غرور جلد خاک میں مل جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف کو جھوٹ پر مبنی کیس میں سزائیں دے کر اس لئے جیل میں ڈالا گیا تھا کہ لاڈلے کو جھرلو انتخابات کے ذریعہ وزیراعظم بنانا تھا لیکن جھرلو انتخابات کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے والا لاڈلا زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔