واسا افسران و آپریشنل سٹاف کی تعطیلات منسوخ‘ عید کیلئے ڈیوٹی روسٹرم جاری
ملتان (خبرنگار خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان کے حکم پر عیدالاضحی کے حوالے سے تمام سیوریج ڈویژنوں ڈسپوزل سٹیشن ڈویژن کے افسران و آپریشنل سٹاف کی تعطیلات منسوخ کر کے عید ایام کے لئے باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے 21 اگست سے 23 اگست تک واسا کے مرکزی کمپلینٹ سیل سمیت تمام ذیلی دفاتر کھلے رہیں گے تمام افسران و آپریشنل سٹاف کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات سے قبل وہ اپنی اپنی حدود میں تمام مساجد امام بارگاہوں عید گاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد سیوریج شکایات کا فوری ازالہ کروائیں گٹروں پر ڈھکنوں کی 100 فیصد موجودگی اور ان کی مرمت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عید کے پرمسرت موقع پر شہریوں کو نکاسی آف کے سلسلے میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے عید ایام میں بارشوں کے پیش نظر بھی تمام افسران کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے اور بارش شروع ہوتے ہی آپریشنل سٹاف اور مشینری کو فوری طور پر فیلڈ میںڈ متحرک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں انہوں نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عید ایام میں سیوریج شکایات کے بروقت ازالہ میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و سٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے شہریوں کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واسا سے متعلق اپنی شکایات کمپیلنٹ سنٹر کے رابطہ نمبر 1334 پر درج کرائیں۔